میمو گیٹ کیس ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل سماعت کریگا

میمو گیٹ کیس ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل سماعت کریگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ (کل)14 فروری کو سماعت کریگا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کئے گئے ۔عدالت نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ 2011 میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار سمیت 14 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید : صفحہ اول