لاہور ڈویژن،2 ریلوے میٹریل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور ڈویژن،2 ریلوے میٹریل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے ، تفصیلات کے مطابق عرفان اور تنویر نے ریلوے اسٹیشن لاہور جانب بادامی باغ سائیڈ سے ریلوے سگنل باکس کا دروازہ توڑ کر دو عدد سگنل ری لے (RELAY) -مالیتی تقریباٌ 3 لاکھ روپے چوری کر کے لے جا رہے تھے جن کو ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوران تفتیش ملز مان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے بھی کئی بار ریلوے میٹریل چوری کرتے رہے ہیں۔ایس ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن میان افنان امین نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پرریلوے میٹریل کی حفاظت کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو کہ لاہور ڈویژن میں ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف فل ایکشن لئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس لاہور ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی