نئے ایڈیشنل آئی جی آپریشنزانعام غنی کاآپریشن ونگ کا دور

نئے ایڈیشنل آئی جی آپریشنزانعام غنی کاآپریشن ونگ کا دور

لاہور (کر ائم رپورٹر) سینٹرل پولیس آفس لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی نے آپریشن ونگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کیپٹن(ر) عطا اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب ملک اویس بھی موجود تھے۔ سی پی او کے کنٹرول روم میں اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آپریشن برانچ ، اس کا طریقہ کار ، انتظامی ڈھانچہ، دوسرے اضلاع سے رابطوں اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں آپریشنل سٹریٹیجی کے بارے میں بتایا۔

مزید : علاقائی