کالا باغ ڈیم تعمیرکیس، وفاقی حکومت ،چیئرمین واپڈا کو نوٹس

کالا باغ ڈیم تعمیرکیس، وفاقی حکومت ،چیئرمین واپڈا کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائرمتفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارکا موقف ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،عدالت نے 2012 ء میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا،حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کاحامل ہے،درخواست میں کالا باغ کی تعمیر کے لئے اقدامات کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

کالا باغ

مزید : صفحہ آخر