پنجاب پبلک سروس کمیشن بھرتیاں حکومت اور سیکرٹری کو نوٹس

پنجاب پبلک سروس کمیشن بھرتیاں حکومت اور سیکرٹری کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے مروجہ طریقہ کار کے خلاف دائردرخواست پر حکومت اورسیکرٹری پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیاں مخصوص کوٹہ کے تحت نہیں کی جا سکتیں، پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمشن کے لیے 9 مخصوص نشستیں جنوبی پنجاب کے لئے مختص کی ہیں ،آئین کے تحت مخصوص نشتوں پر بھرتیوں کا کوٹہ 40 سال کے لئے تھا ،یہ مدت 2014ء میں ختم ہوچکی ہے ،اب ملازمتوں میں علاقوں کی بنیاد ر کوٹہ مختص نہیں کیا جاسکتا،آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا قانون ختم ہو چکا ہے، پنجاب پبلک سروس کمشن میں پسماندہ علاقوں کے لئے مختص 9 مخصوص نشتیں کالعدم قرار دیاجائے۔

پبلک سروس کمیشن

مزید : صفحہ آخر