نیب نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کے 6 سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

نیب نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کے 6 سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب ...

لاہور(کر ائم رپورٹر) نیب نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کے 6 سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پنجاب کوآپریٹو کے افسران میں جوائنٹ رجسٹرار لاہور حسن عباس، سرکل رجسٹرارز فرخ حیات پنوں، سرکل رجسٹرار محمد اقبال سیٹھ، ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد، سرکل رجسٹرارمحمد اعجاز خان اور سرکل رجسٹرار مسز عطیہ عتیق کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب لاہور نے رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب سے افسران کے اثاثہ جات، سروس پروفائل، تنخواہ، مراعات اور محکمانہ انکوائریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

مزید : علاقائی