ننکانہ پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا

ننکانہ پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) ننکانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ سالوں سے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب محمد نوید کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کر گزشتہ پانچ سالوں سے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم دلدار کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔

، پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم دلدار سرگودھا پولیس کو اغواء، فیصل آباد پولیس کو ڈکیتی اور ننکانہ صاحب کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ڈی پی او ننکانہ صاحب محمد نوید نے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ صاحب محمد علی اور اس کی ٹیم کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی