چوری کے مقدمہ میں 12سالہ لڑکا ضمانت پر رہا

چوری کے مقدمہ میں 12سالہ لڑکا ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عاصم مسعود نے چوری کے مقدمہ میں 12سالہ لڑکے مظہرکی ضمانت منظو ر کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی سے مذکورہ بچے کو 4دن تک بلاگرفتاری بند رکھنے پر وضاحت طلب کرلی ہے ۔کمشن لڑکے کوگزشتہ روز پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا،عدالت کو بیلف کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس نے4روز قبل چوری کے الزام میں لڑکے کو پکڑا لیکن اس کی گرفتاری ظاہر نہ کی جس پر فاضل جج نے لڑکے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ کوشو کاز نوٹس جاری کر دیاہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

تھانہ شمالی چھاونی پولیس نے 12سالہ بچے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کررلھا ہے جبکہ لرکے مظہر کی ماں ثریا بی بی کا موقف ہے کہ اس کا بیٹا بے گناہ ہے،عدالت نے وکلاء کی بحث سننے کے بعد لڑکے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی