ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے 16ہزار ایک سو وکلاء کی بائیو میٹرک تصدیق

ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے 16ہزار ایک سو وکلاء کی بائیو میٹرک تصدیق

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 23فروری کو ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے 16 ہزار 100 وکلاء نے بائیومیٹرک تصدیق کروا لی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ووٹرز کی تعداد 22 ہزار 416 ہے ،جن میں6 ہزار 316 وکلاء تاحال بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروا سکے ،الیکشن بورڈ کے مطابق وکلاء 13 فروری تک بائیو میٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے وکلاء انتحابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ با رکی صدارت کے لئے3، نائب صدارت کے لئے6،سیکرٹری کے لئے 3اورفنانس سیکرٹری کے عہدہ کے لئے2امیدوار میدان میں ہیں۔صدارت کے لئے حفیظ الرحمن چودھری، خادم حسین قیصراورساجد بشیر، نائب صدارت کے لئے بیرسٹر سعید ناگرہ،کبیر احمد چودھری، رانا ارشاد منج،سردار نجیب اکبر خان ،شائستہ قیصر اور وسیم احمد بٹ ،سیکرٹری کے لئے چودھری سہیل عمر گجر، فیض احمد رانجھا اورطاہر فاروق عرف اللہ بخش لغاری جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدہ کے لئے انصر جمیل گجر اور مس مصباح سرور میدان میں ہیں۔

ہائیکورٹ بارالیکشن

مزید : صفحہ آخر