قانون میں ترمیم کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی کیسے ای چلان کرسکتی ہے ؟ جسٹس مزمل اختر

قانون میں ترمیم کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی کیسے ای چلان کرسکتی ہے ؟ جسٹس مزمل ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہائیکورٹ نے سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے قانون میں ترمیم کے بغیرای چلان کرنے کے معاملہ پرتحریری حکم جاری کردیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی کیسے ای چلان کرسکتی ہے ؟۔چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اور سی ٹی او 13 مارچ کو وضاحت پیش کریں۔جسٹس مزمل اخترشبیر نے ایڈووکیٹ حمزہ بٹ کی درخواست پرحکم جاری کیا۔

مزید : علاقائی