پاکستانی عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بلاول

پاکستانی عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بلاول

واشنگٹن(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں ، ملک میں مسلسل تیسری بار انتخابی عمل کے ذریعے حکومت کی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹیز کے کالجز میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ جمہوری عمل کو ریورس گیئر لگانا اب انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔چیر مین پی پی نے کہا کہ کئی چیلنجز کے باوجود وہ ملک کے روشن مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں ۔بلاول بھٹو نے پاکستان کے حالیہ انتخابات، امریکا، بھارت اور افغانستان سے متعلق خارجہ پالیسی، سول ملٹری تعلقات، نوجوانوں کے کردار، انتہا پسندی کی روک تھام، بیوروکریٹک ریفارم اور ملک میں غربت کے موضوعات پر بھی بات کی۔

مزید : صفحہ آخر