حکومت کا 15 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ

حکومت کا 15 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے 15 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ا سلسلے میں وزیراعظم نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں طلب کرلیا،سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویڑن اسد حیاؤ الدین کو گریڈ 22 ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج منصوبہ بندی ظفر حسن کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد اعظم، اسد حیاؤ الدین ،ظفر حسن کے گریڈ 21 میں 2 سال 25 فروری کو مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے احمد حنیف اورکزئی کا کیس بھی ترقی کیلئے زیر غور آئیگا۔ ذرائع کے مطابق عابد حسین،تاشفین خان،اعجاز احمد کے نام بھی گریڈ 22 میں ترقی کے لئے زیر غور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق شمس الدین سومرو،حسن ناصر جامی،عمر رسول کے نام بھی ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا کیس بھی زیر غور آئیگا ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے احمد لطیف، محمد امین، محمد طاہر،فیصل شاہکار کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ,آئی جی ریلوے واجد ضیاء کو بھی ترقی دینے پر غور کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ، فارن سروس سمیت دیگر گروپس کے افسران کو ترقی دینے کے کیسز پر بھی غور کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر