سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں 25 فروری سے6مارچ تک وصول کی جائیں گی ،قرعہ اندازی 8مارچ کو ہوگی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2019ء کے لیے حج درخواستوں کی وصولی25فروری سے 6مارچ تک وصول کی جائیں گی،قرعہ اندازی 8مارچ کو ہو گی ،حج درخواستیں وصول کرنے والے بنکوں کی تعداد میں اضافہ،15بنک درخواستیں وصول کریں گے،مفت حج فارم ملیں گے،بنک آن لائن حج فارم کی فیڈنگ درخواست گزار کے سامنے کریں گے،عازمین کو حج درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہو گا، حج 2019ء میں درخواست دینے کے لیے ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 10فروری 2020ء تک لازمی ہونا چاہیے،لاہور،اسلام آباد،پشاور سے سرکاری حج پیکج بغیر قربانی4لاکھ 36ہزار975روپے جبکہ کوئٹہ،سکھر،کراچی سے4لاکھ26 ہزار975روپے دینا ہوں گے ،حج2019ء کے لیے جو بنک درخواستیں وصول کر سکیں گے ان میں مسلم کمرشل بنک،یونائیٹڈ بنک،حبیب بنک،الائیڈ بنک،نیشنل بنک،پنجاب بنک،میزان بنک،الفلاح بنک،بنک الحبیب،زرعی ترقیاتی بنک،فیصل بنک،حبیب میٹرو،عسکری بنک،دبئی اسلامک بنک شامل ہیں،شریعہ اکاؤنٹ رکھنے والے بنکوں کا انتخاب کیا گیا ہے تمام بنک عازمین حج کی رہنمائی کے لیے خصوصی اکاؤنٹر قائم کرنے کے پابند ہوں گے۔
سرکاری حج