نان کوٹہ ہولڈر کا 3لاکھ60ہزار کا حج پیکیج حقائق کے منافی ہے، شاہد رفیق

نان کوٹہ ہولڈر کا 3لاکھ60ہزار کا حج پیکیج حقائق کے منافی ہے، شاہد رفیق

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے سابق مرکزی چےئرمین الحاج شاہد رفیق نے نان کوٹہ ہولڈر کی طرف سے 3لاکھ60ہزار پیکیج دینے کو زمینی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد سے بریک اپ لیا جائے اور انہیں کہا جائے کہ مکہ،مدینہ کی رہائشوں کے ریٹ جو لگائیں انہیں کہا جائے وہ سرکاری سکیم کے حجاج کے لیے عمارتوں کے حصول میں مدد کریں اور وزارت مذہبی امور کو عمارتیں لے کر دیں اگر نان کوٹہ ہولڈر اپنے دعویٰ کے مطابق ثبوت فراہم کر دیں تو اگلے سال ان کے مطالبات پر غور کیا جائے ،شاہد رفیق نے کہا کہ ملک بھر میں ایف آئی اے کے پاس درجنوں کیس سستے حج کے نام پر غریبوں کی جمع شدہ پونجی لوٹنے والوں کے درج ہیں،ایف آئی اے اس ریکارڈ کو بھی منظر عام پر لائے۔

مزید : صفحہ آخر