ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے صدرابو بکر بھٹی کی کھلی کچہری،ڈیلرز کے مسائل سنے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے صدرابو بکر بھٹی کی کھلی کچہری،ڈیلرز کے مسائل سنے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی کی ڈیلرز کے مسائل سننے کے لیے پہلی کھلی کچہری ،درجنوں رجسٹرڈ ڈیلرز کی شرکت،گرین فارم میں ہونے والے پروگرام میں صدر سے ملیے میں چےئرمین پاکستان فیڈریشن اعجاز خان نے خصوصی شرکت کی،پروگرام کو اعجاز امین چودھری نے لائیو نشر کیا،اس موقع پر ڈیلرز نے بڑھتے ہوئے پراپرٹی بحران پر اظہار تشویش کیا ،ابو بکر بھٹی نے دوستوں کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیتے ہوئے پراپرٹی بحران کے حل کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا،ابو بکر بھٹی نے زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کی تٖفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے پراپرٹی ڈیلرز کے کلائنٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ڈی ایچ اے سے ہم درخواست کریں گے کہ وہ آئندہ کوئی منصوبہ زمین ڈاٹ کام کو نہ دے اپنے رجسٹرڈ ڈیلرز پر اعتماد کرے،ڈی ایچ اے اور ڈیلرز بزنس پارٹنرز ہیں مل کر ڈی ایچ اے کو مثالی بنائیں گے ۔

ابو بکر بھٹی

مزید : صفحہ آخر