بہتر ہے شہباز شریف خود ہی مستعفی ہو جائیں تاکہ چیئرمین کے عہدے کا تشخص برقرار رہے

بہتر ہے شہباز شریف خود ہی مستعفی ہو جائیں تاکہ چیئرمین کے عہدے کا تشخص برقرار ...

عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ایسا شخص جس کے اپنے کیسز نیب میں چل رہے ہوں وہ کس طرح سے اتنے بڑے عہدے کا چیئرمین بن سکتا ہے بہتر ہو گا کہ وہ خود ہی اس عہدے سے الگ ہو جائیں تاکہ اس عہدے کا تشخص برقرار رہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے پی اے سی کا چیئرمین بننے سے اس عہدے پر ہر اطراف سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں اس لئے حکومت بھی ان سے کہہ رہی ہے کہ وہ خود ہی اس نشست کو چھوڑ دیں ان کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے کی وجہ سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا جس کی ذمے داری ان پر عائد ہو گی ۔

خرم نواز گنڈا پور

مزید : صفحہ آخر