شہباز شریف کا چیئرمین بننا بلے کو دودھ کی رکھوالی دینے کے مترادف ،عہد ہ مذاق بن کر رہ گیا

شہباز شریف کا چیئرمین بننا بلے کو دودھ کی رکھوالی دینے کے مترادف ،عہد ہ مذاق ...

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے تو حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنایا جائے ان کو چیئرمین بنانے سے اس اہم عہدے کا مذاق بن کررہ گیا ہے اسی لئے میں بار بار یہ بات کہتا ہوں کہ دودھ کی رکھوالی کرنے کیلئے ایک بلے کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ پوری کی پوری (ن) لیگ کو اس بات کا علم ہے کہ شہباز شریف اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کے کیس بھگت رہے ہیں لیکن پھر بھی بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ لوگ کہتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے شہباز شریف ہی چیئرمین رہیں گے انہیں شرم کرنی چاہئے اور فوری طور پر اپنے لیڈر کو اس عہدے سے پیچھے ہٹ جانے کا مشورہ دینا چاہئے ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر