جسکی اپنی تفتیش مکمل نہیں وہ دوسروں کی کرپشن کی تحقیقات کریگا،ضد کی سیاست چھوڑ دیں

جسکی اپنی تفتیش مکمل نہیں وہ دوسروں کی کرپشن کی تحقیقات کریگا،ضد کی سیاست ...

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ بہتری اسی میں ہے کہ شہباز شریف خود ہی اس عہدے سے مستعفی ہو جائیں وگرنہ ہم ووٹنگ سے انہیں ہٹا دیں گے ہم (ن) لیگ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی ایسے شخص کے حوالے اتنے بڑے عہدے کو کریں جس کی ابھی اپنی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے اور وہ چیئرمین بن کر دوسروں کی کرپشن کی تحقیقات کرے گا ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو حکومتی آفر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے اور سیاسی محاز آرائی کی کیفیت پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست اچھی بات نہیں ہے وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ جن سے حکومت ان کو ہٹانے کی تیاری کرے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر