وینزویلا کے صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’شدت پسندوں کا ٹولہ‘ قرار دیدیا

وینزویلا کے صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’شدت پسندوں کا ٹولہ‘ قرار دیدیا

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)وینزویلا کے صدر نکولس مڈورو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ’شدت پسندوں کا گینگ‘ قرار دیدیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی حکومت بچانے کے لیے امریکی اور یورپی حمایت یافتہ اپوزیشن سے برسر پیکار وینزویلین صدر نکولس مڈورو نے الزام عائد کیا کہ ان کے ملک میں پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار امریکا ہے۔وینزویلا میں بدترین معاشی صورت حال، کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث نکولس مڈورو پر قبل ازوقت صدارتی انتخابات کرانے کے لیے بہت زیادہ اندرونی اور بیرونی دباؤ ہے۔

وینزویلا

مزید : صفحہ آخر