پیپلزپارٹی نے اٹھارہ فروری کو پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارہ فروری کو پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس کی صدارت آصف زرداری کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹرین پارٹی کے اجلاس کا فیصلہ آصف زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک سیاسی اور پارلیمانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی اے سی چیئرمین شپ کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔پیر کے دن ہونے والے پارلیمنٹری پارٹی کے اجلاس میں پی اے سی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
پیپلزپارٹی