شہر قائد میں کانگو وائرس نے ایک اور زندگی کو نگل لیا

شہر قائد میں کانگو وائرس نے ایک اور زندگی کو نگل لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کانگو وائرس نے خاتون کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی45 سالہ تعظیم فیضان جناح اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان کی رہائشی تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تعظیم فیضان کو اتوار کے روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا اور خصوصی توجہ دی جا رہی تھی تاہم تعظیم فیضان کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا۔واضح رہے کہ یہ شہرقائد میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس ہے۔کانگو بیماری کی اہم علامات میں شدید تھکاٹ، بخار، بے چینی، بے ہوشی، پٹھوں میں شدید کھنچا اور قوت مدافعت میں کمی شامل ہیں جس کی وجہ سے مریض کی طبیعت گری گری سی رہتی ہے اور وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔مریض جس وقت مرض میں مبتلا ہوتا ہے اس دوران اس کی بھوک تقریبا ختم ہوجاتی ہے۔ بخار کی شدت میں عموما تین سے چار دن میں کمی آجاتی ہے لیکن اس کے بعد بخار پھر شدت اختیار کر لیتا ہے ۔ چہرے سمیت پورے جسم پہ سرخ دانے نکل آتے ہیں، پورا منہ چھالوں سے بھر جاتا ہے جن کے پھٹنے سے خون رسنے لگتا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول