حسینی بلڈ بینک اور سندھ پولیس کے درمیان ایم او یوپر دستخط

حسینی بلڈ بینک اور سندھ پولیس کے درمیان ایم او یوپر دستخط

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کیجانب سے سندھ پولیس فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری اقدامات کے تسلسل میں امروز حسینی بلڈ بینک اور سندھ پولیس کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے ۔ اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان نے بتایا کہ مفاہمتی یاداشت کے تحت شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس پولیس ملازمین کو حسینی بلڈ بینک کیجانب سے سہولیات باآسانی میسر آسکیں گی۔حسینی بلڈ بینک ہیماٹولوجی اینڈ اونکالوجی ٹرسٹ انسٹیٹیوٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کے دو بچوں کی فیس میں (100) فیصد رعایت جبکہ حاضر سروس افسران کے پانچ بچوں کے لیئے فیس میں پچاس(50) فیصدرعایت دی جائیگی۔ مفت آگاہی مہم برائے موذی امراض بشمول تھیلیسیمیا،ہیپاٹائٹس بی ،سی اور ایچ آئی وی سمیت خون کے عطیات کیلیے کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔تاکہ کسی ممکنہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور انکے خاندانوں کو مفت خون کی فراہمی اورخون کے مخصوص ٹیسٹ کو یقینی بنایاجاسکے۔علاوہ اذیں سندھ پولیس اہلکاروں کے افسران و ملازمان کو بوقت ضرورت یا ایمرجینسی کی صورت میں ممکنہ طور پر درکارنایاب خون کی اقسام کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر