موٹروے پولیس کے ترقی پانے والے افسران کیلئے تقریب کا انعقاد

موٹروے پولیس کے ترقی پانے والے افسران کیلئے تقریب کا انعقاد

کراچی(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کی رینک ویئرنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترقی پانے والے افسران کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے مبارکباد دی اور رینک لگائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے کہا کہ موٹروے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر پورا ملک فخر کرتا ہے اور ترقی پانے والے افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ فیلڈ میں جا کر ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ موٹروے پولیس اپنی مثال آپ ہے اور ہماری کارکردگی اعلی اور مثالی ہونی چاہئے کیونکہ حکومت موٹروے پولیس کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔آخر میں ڈی آئی جی محمد سلیم نے ترقی پانے والے افسران سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ موٹروے پولیس کے وقار کو مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ترقی پانے والے افسران نے نئے جوش و جذبے کا اظہار کیا کہ وہ جانفشانی سے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر