ایمریٹس ایئرلائن کے اسلام آباد لاہور آپریشنز کے 20 سال مکمل

ایمریٹس ایئرلائن کے اسلام آباد لاہور آپریشنز کے 20 سال مکمل

کراچی (پ ر) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب آپریشنز کے 20 سال کی تکمیل پر نمایاں انداز سے سامنے آگئی ہے۔ ایوارڈ یافتہ ایئرلائن نے گزشتہ سالوں کے دوران لاہور اور اسلام آباد میں مسلسل مستحکم انداز سے ترقی کی ہے اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں روٹس پر 84 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری خدمات فراہم کی ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایمریٹس کا مرکز دبئی سب سے مقبول ترین مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے سفر کرنے والے افراد کا مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے جدہ، مدینہ اور بغداد کا سفر بہت زیادہ رہا جبکہ تفریحی و کاروباری مقاصد کے سفر کے لئے لندن، نیویارک، مانچسٹر اور برمنگھم انتہائی پسندیدہ مقامات رہے۔ ایمریٹس ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ ، پاکستان جبر العزیبی نے کہا، "ہم اسلام آباد اور لاہور سے اپنی سروس شروع ہونے کے 20سال مکمل ہونے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ پاکستان ایمریٹس کے لئے بڑی مارکیٹ ہے اور ہم کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لئے پاکستان سے دبئی اور مزید آگے سفر کرنے والے مسافروں کو عالمی سطح پر ملانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انتہائی فخر کرتے ہیں۔ ہم بدستور اس مارکیٹ کے لئے پرعزم ہیں اور پاکستان میں اپنے انڈسٹری پارٹنرز کے ساتھ بھرپور انداز سے کام جاری رکھنے کی توقع کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرسکیں۔ "

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر