کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،18ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،18ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق مدینہ کالونی ،سعید آباد اور بغدادی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 3ملزمان محمد ذوہیب عرف دیدا ،عبیدالرحمن اور شیراز احمد کو گرفتارکر لیاگیا ،جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ملزمان بھتہ خوری ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔رینجرز مدینہ کالونی ،سعید آباد ،بلدیہ ٹاؤن،فیروز آباد ،کلاکوٹ ،نبی بخش اور گارڈن کے علاقوں سے 11ملزمان ساجد ،محمد عامر شاہ ،عمران عرف شاکا ،اویس احمد عرف فیض ،ممد شعیب ،علی ،اسد بیگ عرف ایفی ،فیاض علی ،شہباز ،محمد بلال عرف انو اور محمد ارسلان عرف پائلٹ کو گرفتار کرلیا جو شہریوں سے لوٹ مار ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ادھر فیروز آباد ،کلاکوٹ اور کلری سے 4ملزمان عابد حسین عرف گنجا ،ذوہیب عرف شیر علی ،محمد علی اور شاہ نواز عرف ملا دھر لیے گئے جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانون اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر