پولیس سرپرستی میں نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں گٹکے کی فروخت

پولیس سرپرستی میں نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں گٹکے کی فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)تھانہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریاکے ہیڈمحرر نے بھاری رشوت کے عوض علاقے میں گٹکے اور ماوا کی فروخت اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی اجازت دے دی ۔نشہ آور اشیا کھانے سے نوجوان نسل کا مستقل تاریک ہورہا ہے ،اہل علاقہ اعلیٰ پولیس حکام سے معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل تھانے کی حدود میں کھلے عام گٹکے ،ماوے اور دیگر نشہ آور اشیا فروخت جار ی ہے جبکہ ایرانی ڈیزل بھی بلاخوف و خطر بیچا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق تھانے کے سابق ہیڈمحرر کو جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کے باعث عہدے سے ہٹادیا گیا تھا لیکن اس نے اپنے اثر رو سوخ کے باعث اپنی جگہ مند پسند افسر کو ہیڈ محرر تعینات کرادیا جو اس کے لیے فرنٹ مین کا کا م کررہے ہیں ۔تھانے کی حدود میں آنے والے خمیسا گوٹھ میں بھی ان پولیس افسران کی سرپرستی چرس کی فروخت جاری ہے جبکہ جوئے کے اڈے چل رہے ہیں ۔اس ضمن میں اہل علاقہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس کی سرپرستی میں نشہ آور اشیاء کی فروخت کا نوٹس لیا جائے ۔