ملک کا مسئلہ مہنگائی ، عمران خان کا مسئلہ خودساختہ این آر او ،سعید غنی

ملک کا مسئلہ مہنگائی ، عمران خان کا مسئلہ خودساختہ این آر او ،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک کا مسئلہ مہنگائی ہے، عمران خان کا مسئلہ خودساختہ این آر او ہے،عمران خان اپنی نااہلی کو قرضوں کی آڑ میں چھپارہے ہیں،ماضی کا رونا رو کر عمران خان اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے۔ منگل کو ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا مسئلہ مہنگائی ہے، عمران خان کا مسئلہ خودساختہ این آر او ہے۔ سعیدغنی نے کہاکہ حج کو مہنگا کرکے دراصل پاکستان کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعیدغنی نے کہا کہ این آر او دینا سلیکٹڈ وزیراعظم کا اختیار بھی نہیں۔ سعیدغنی نے کہا کہ نجانے کون عمران خان سے این آر او مانگ رہا ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ عمران خان اپنی نااہلی کو قرضوں کی آڑ میں چھپارہے ہیں۔ سعیدغنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ سعیدغنی نے کہا کہ ماضی کا رونا رو کر عمران خان اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے۔ سعیدغنی نے کہاکہ ایلیٹ کلاس کیلئے منی بجٹ پیش کرنے والا عام آدمی کے مسائل کیا جانے؟ ۔
سعید غنی