سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دے دیا

سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دے ...
سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دے دیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزرا کو تفویض کردیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا جس کے لیے سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی