”میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی ایک ایک شخص کو وزیر بنائیں تاکہ۔۔“ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

”میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی ایک ایک شخص ...
”میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی ایک ایک شخص کو وزیر بنائیں تاکہ۔۔“ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے وزیراعظم عثمان ڈارنے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو مشورہ دیں گے کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن سے بھی کابینہ میں ایک ایک وزیرشامل کریں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ کیا کام ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی ’’ہم نیوز ‘‘کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے، انہیں نافذ کرنا بیوروکریسی کا کام ہے، ٹرانسفر کرنے کا اختیار موجود ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ اس لیے کیا کہ اس کی ضرورت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، ہرکوئی اپنا کام کررہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماءجاوید عباسی نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے تبادلے کے حوالے سے حکومت پرتنقید کی اور کہا کہ حکومت نے اصلاحات اور اداروں میں مداخلت نہ کرنے کا نعرہ لگا کرسب سے زیادہ یہی کام شروع کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد