کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر بند

کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر بند
کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر بند

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز نے پھر ہڑتال کر دی، ینگ ڈاکٹرز نے دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند کر دئیے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈاکٹرز فورمز پر مشتمل سندھ ڈاکٹرز جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے صوبے بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں سمیت سول ہسپتال کی بھی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز کو بند کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز میں کام چھوڑ دیا ہے جس کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں، دوسری طرف پی ایم اے سندھ، سپیشل ڈاکٹرز فورمز اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے سول ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

سندھ ڈاکٹرز جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا مطالبہ ہے کہ سندھ کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور الاﺅنسز دوسرے صوبوں کے برابر کءجائیں، ڈاکٹرز کی ترقیوں کا کوئی سسٹم تشکیل دیا جائے، ڈاکٹرز کا اعلان ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی