مشاہداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں تواس سے عزت نہیں ہوتی،فواد چودھری کا جعلی ڈگری والے پائلٹس کو جہازاڑانے کی اجازت دینے کے مطالبے پر ٹوئٹ

مشاہداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں تواس سے عزت نہیں ہوتی،فواد چودھری ...
مشاہداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں تواس سے عزت نہیں ہوتی،فواد چودھری کا جعلی ڈگری والے پائلٹس کو جہازاڑانے کی اجازت دینے کے مطالبے پر ٹوئٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کمیٹیوں کامطالبہ ہے جعلی ڈگری والے پائلٹس کوجہازاڑانے کی اجازت دی جائے،بات کریں تولوگ کہتے ہیں پارلیمان کی توقیرمتاثرہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کمیٹیوں کامطالبہ ہے جعلی ڈگری والے پائلٹس کوجہازاڑانے کی اجازت دی جائے،بات کریں تولوگ کہتے ہیں پارلیمان کی توقیرمتاثرہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 10 سال میں جوزوال دیکھااس کی وجہ یہی رویے ہیں،اس عمل سے عزت بڑھ نہیں سکتی،فواد چودھری نے کہا کہ مشاہداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں تواس سے عزت نہیں ہوتی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد