سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں حکومت نے استقبال میں ایسا کام کر نے کا فیصلہ کر لیا کہ دل جیت لیے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں حکومت نے استقبال میں ایسا کام کر نے ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں حکومت نے استقبال میں ایسا کام کر نے کا فیصلہ کر لیا کہ دل جیت لیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو دورہ پاکستان پر آ رہے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں تاہم حکومت نے ا س دورے کو یادگار بنانے کیلئے انتہائی شاندار کام کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم جے ایف تھنڈر اڑاتے ہوئے فلائی پاسٹ کرے گی اور ولی عہد کو سلامی دے گی ۔

جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاﺅس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی ۔وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کرنے کیلئے خود ایئر پورٹ جائیں گے ۔

صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ ایوان صدر میں عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا جہاں ثقافتی رنگوں کی بھی بھرمار ہو گی ۔

سعودی ولی عہد کے پاکستان دورے کیلئے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا جارہاہے ، وزیراعظم ہاﺅس اور 8 ہوٹلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ محمد بن سلمان کیلئے وزیراعظم ہاﺅس میں جم بھی بنا دیا گیا ہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کے کھانے کی اشیاءبھی سعودی عرب سے ساتھ لائی جائیں گی ۔

مزید : قومی