حج پالیسی 2019 لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

حج پالیسی 2019 لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
حج پالیسی 2019 لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حج پالیسی 2019 کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حج پالیسی 2019 کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت مذہبی امورسمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت حج پالیسی منظوری کاریکارڈ طلب کرے،حج اخراجات میں کس قانون کے تحت اضافہ کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حج پالیسی 2019 پرعمل درآمدروکنے کاحکم دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور