لاہور ہائیکورٹ،شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور ہائیکورٹ،شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رمضان شوگر ملزاور آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارلیڈراپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسارکیا کہ کیسے طے ہوگانالہ ذاتی یاعوامی مفادکیلئے بنایاگیا؟نالہ سکیم کیلئے فزیبلٹی رپورٹ اورپنجاب اسمبلی کی منظوری پردلائل دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیاحکومت نے فنڈزجاری کرنے تھے؟کیالوکل گورنمنٹ نے فنڈزجاری کرنے تھے؟۔

وکیل شہبازشریف نے کہا کہ فنڈز 200 ملین سے زیادہ تھے اوروہ صوبائی حکومت کااختیارتھا،عدالت نے استفسارکیاکہ اس قسم کی کتنی اورسکیمیں باقی اضلاع میں بنائی گئیں؟

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی کل تک سماعت ملتوی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے وکلاکوکل تمام سوالات پرمطمئن کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور