حج مہنگا کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ،حکومت کیلئے نئی مشکل

حج مہنگا کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ،حکومت کیلئے نئی مشکل
حج مہنگا کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ،حکومت کیلئے نئی مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے 2019 کیلئے حج پالیسی جاری کر دی ہے جس کے مطابق حج کے اخراجات میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس کے باعث اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے تاہم اب حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ حج پالیسی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حج پالیسی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نئی پالیسی میں فی کس حج کے اخراجات دو لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار روپے تک بڑھا دیئے ہیںاور حکومت کی جانب سے عازمین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے اور حج کو 65 فیصد تک مہنگا کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ حج پالیسی کے اخراجات بڑھانے کا مقصد سکیم سے غیر قانونی طور پر منافع کمانا ہے ۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی حج پالیسی 30جنوری کو منظور کی گئی تھی ۔حکومت کے پاس 60 فیصد کوٹہ ہے جبکہ حج کا 40 فیصدکوٹہ پرائیوٹ ٹرویل آپریٹرز کو دیا جاتا ہے ۔

مزید :

قومی -