سپریم کورٹ،قتل کا ملزم بری،چیف جسٹس کا کیس میں جھوٹی گواہی کا نوٹس،کانسٹیبل کو طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے مقدمہ میں جھوٹی گواہی کا نوٹس لے لیا اور جھوٹی گواہی دینے پر کانسٹیبل خضر حیات کو طلب کر لیا،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو کانسٹیبل خضر حیات کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے قتل کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے ملزم الیاس کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے مقدمہ میں جھوٹی گواہی کا نوٹس لے لیا اور جھوٹی گواہی دینے پر کانسٹیبل خضر حیات کو طلب کر لیا،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو کانسٹیبل خضر حیات کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیس کی جھوٹی گواہی دے کر خراب کر دیا گیا، جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے ۔