حکومت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاون کا اعلان کر دیا

حکومت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاون کا اعلان کر دیا
حکومت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاون کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف آئندہ ہفتے سے کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائےگا ،،ایک نظام بنا لیا ہے جس کے ذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا،سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اورپراپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں،دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے،اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،اس ہفتے میں سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کےالزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں، ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں، کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی