پاکستان آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی کون چلائے گا ؟ جانئے

پاکستان آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی کون چلائے گا ؟ جانئے
پاکستان آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی کون چلائے گا ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر آر ہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم خبر موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود چلائیں گے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے جب کہ معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاو¿س لے جانے کیلئے 2 پلان تشکیل دیے گئے ہیں جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاو¿س روانہ ہوں گے۔

سعودی ولی عہد 4 طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے، پاکستانی فضائی حدود میں معزز مہمان کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے اور پاکستان آمد پر انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے سلامی بھی دی جائے گی۔معزز مہمان کو وزیراعظم ہاوس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعدوزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ 102 افراد کا وفد ہوگا جن میں سے کچھ مہمان اسلام آباد کے نجی ہوٹلز میں قیام کریں گے اور اس سلسلے میں 8 ہوٹلز کی بکنگ کی گئی ہے، مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہاو¿س اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔

مزید : قومی