پاکستان میں سعودی ولی عہد کو کتنے سو لینڈ کروزر گاڑیوں کاپرٹوکول دیا جائے گا؟حیران کن خبر آگئی

پاکستان میں سعودی ولی عہد کو کتنے سو لینڈ کروزر گاڑیوں کاپرٹوکول دیا جائے ...
پاکستان میں سعودی ولی عہد کو کتنے سو لینڈ کروزر گاڑیوں کاپرٹوکول دیا جائے گا؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان چار طیاروں کے ساتھ پاکستان لینڈ کریں گے جبکہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 لینڈ کروزرز مختص کی گئی ہیں۔16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہد کو ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاوس لے جانے کیلئے دو پلان تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاوس روانہ ہوں گے۔

معزز مہمان کو وزیراعظم ہاوس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعدوزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔پاکستانی فضائی حدود میں سعودی ولی عہد کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے جبکہ حکومت نے سعودی وفد کے لیے 300 لینڈ کروزرز مختص کی ہیں۔

مزید : قومی