نوبیاہتا دولہا دلہن ڈاکہ ڈالنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک

نوبیاہتا دولہا دلہن ڈاکہ ڈالنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک
نوبیاہتا دولہا دلہن ڈاکہ ڈالنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں نوبیاہتا دولہا دلہن ڈاکہ مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ لندن کے مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں 19سالہ پیٹرک مکڈونا اور اس کی 18سالہ دلہن شاﺅنا نے لندن کے علاقے ہیرو میں واردات کی اور پولیس کے آنے پر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کر دیاجس پر وہ ایک شاہراہ پر الٹ سمت سے چڑھ گئے اور انتہائی تیز رفتاری میں اس طرف گاڑی چلانے لگے جدھر سے باقی گاڑیاں آ رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کوچ کے ساتھ ٹکرا گئی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرک اور شاﺅنا چند سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور شاﺅنا کے حاملہ ہونے پر چند ہفتے قبل انہوں نے شادی کر لی تھی۔ شاﺅنا کے ہاں اپریل میں بچے کی پیدائش متوقع تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گاڑی میں ایک تیسرا آدمی بھی موجود تھا جو پچھلی نشست پر بیٹھا تھا۔ وہ حادثے میں شدید زخمی ہوا تاہم اس کی جان بچ گئی۔ اسے حراست میں لے لیا گیاہے۔

مزید : بین الاقوامی