سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، سامان کے کتنے جہاز پہنچ گئے اور کیا کچھ لائے ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان 2 سی 130 طیاروں پرپاکستان پہنچادیاگیا ہے۔ اس جہاز میں محمدبن سلمان کےلئے بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور لینڈ کروزرز بھی پاکستان آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی وفد کیلئے اسلام آباد کے 8 ہوٹلز میں 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں اورتمام ہوٹلز مالکان کوایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل ہوٹلز کا کنٹرول سکیورٹی اہلکار سنبھال لیں گے۔سعودی ولی عہد کے ہمراہ 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہوگا۔