آنر موبائل کے تعاون سے مہوش حیات کی پاکستان میں پہلی بار پرفارمنس ،عاصم اظہر بھی سٹیج شیئر کریں گے،مفت کنسرٹ کی تفصیلا ت جانئے

آنر موبائل کے تعاون سے مہوش حیات کی پاکستان میں پہلی بار پرفارمنس ،عاصم اظہر ...
آنر موبائل کے تعاون سے مہوش حیات کی پاکستان میں پہلی بار پرفارمنس ،عاصم اظہر بھی سٹیج شیئر کریں گے،مفت کنسرٹ کی تفصیلا ت جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میںآنر ایٹ سی کے افتتاح کے بعد شاندار کنسرٹ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں آنر یوتھ کے سفیر عاصم اظہر اور مہوش حیات پاکستان میں پہلی بار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ عاصم اظہر اس سے قبل آنر کی طرف سے پاکستان کے کئی شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ چکے ہیں ، اپنی شاندار پر فارمنس سے عاصم اظہر نے ملک بھر میں آنر کے فینز کو تفریح مہیا کی ہے۔اب پھر آنر کے تعاون سے عاصم اظہر متعدد شہروں میں پرفارم کریں گے ۔ یہ کنسرٹ آنر کے فینزکیلئے مفت ہوگا جو بغیر کسی ٹکٹ کے کنسرٹ میں شامل ہوکر جوش و جذبے سے بھر پور اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔یہ سفر 27اکتوبر2018کو لاہور سے شروع ہوا تھا جب آنر نے معروف ترین موبائل 8xکی کامیابی کے لیے کنسرٹ کا منعقد کرایا تھا ۔

اب 15فروری کو پیکجز مال لاہور سے ایک نئے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے سینٹورس مال میں 22فروری کو کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ آنر کی جانب سے فیصل آباد  اور سیالکوٹ میں بھی کنسرٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہےجس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔کنسرٹ کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کی بہت مشہور سیلیبرٹی ، ماڈل اورایکٹریس مہوش حیات جو آنر کی سفیر ہیں سٹیج پر پہلی بار آنر کے صارفین کیلئے خصوصی لائیو پر فارم کریں گی اور عاصم اظہر ان کے ساتھ سٹیج شیئر کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔

اس سے قبل 31جنوری کو کراچی میں آنر 8cکے حوالے سے تقریب میں عاصم اظہر پرفارم کرچکے ہیں جس میں ملک بھر کی مشہور سیلیبرٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آنر کی برانڈ ایمبیسڈر مہوش حیات نے بھی پرفارم کیا تھا۔

کراچی میں 2فروری کو ہونے والا کنسرٹ انتہائی کامیاب رہا جسے آنر کے مداحوں نے خوب انجوائے کیا تھا ،کنسرٹ کے دوران ہر طرف عاصم اظہر کے نام کے نعرے لگائے جا رہے تھے

مزید : بزنس /تفریح /سائنس اور ٹیکنالوجی