تحریک انصاف میں شیخ رشید کیخلاف کیا ہورہاہے ؟ شہزاد اقبال کا حیران کن دعویٰ

تحریک انصاف میں شیخ رشید کیخلاف کیا ہورہاہے ؟ شہزاد اقبال کا حیران کن دعویٰ
تحریک انصاف میں شیخ رشید کیخلاف کیا ہورہاہے ؟ شہزاد اقبال کا حیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شہزاداقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں سے بھی شیخ رشید کیخلاف باتیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ میں“ گفتگو کرتے ہوئے شہزا داقبال نے کہا کہ تحریک انصاف میں سے بھی شیخ رشید کیخلاف باتیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا کہناہے کہ شیخ رشید کی اپنی جماعت ہے ، اس لئے ان کی بات نہ مانی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید صرف یہ نہیں چاہتے کہ ان کو پی اے سی کاممبر بنایا جائے بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ نہیں لگتا کہ عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف شیخ رشید کا ساتھ دیں گے۔

مزید :

قومی -