ینگ ڈاکٹرز بلیک میلنگ نہ کریں ورنہ نوٹیفکیشن میں مزید تاخیر ہوگی:صوبائی وزیرِصحت سندھ عذرا پیچوہو کی سخت وارننگ

ینگ ڈاکٹرز بلیک میلنگ نہ کریں ورنہ نوٹیفکیشن میں مزید تاخیر ہوگی:صوبائی ...
ینگ ڈاکٹرز بلیک میلنگ نہ کریں ورنہ نوٹیفکیشن میں مزید تاخیر ہوگی:صوبائی وزیرِصحت سندھ عذرا پیچوہو کی سخت وارننگ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہونے احتجاج کرنے والے ینگ  ڈاکٹروں کو  سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز بلیک میلنگ نہ کریں ورنہ نوٹی فکیشن میں مزید تاخیر ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ اگر احتجاج ختم نہ کیا تو نوٹی فکیشن میں مزید تاخیر ہوگی،سمری پروزیر اعلی نے دستخط کردیئے ہیں، جلد نوٹی فکیشن بھی جاری کریں گے۔انھوں نے واضح کیا کہ سرکاری کاموں کا طریقہ کار ہوتا ہے،ڈاکٹروں نے 30 جنوری کو 3 روزہ ہڑتال کی تھی جسے محکمہ صحت نے مطالبات کی منظوری پر ختم کروادیا تھا تاہم آج پھر ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے جو کہ اچھا اقدام نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی