پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کاروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے،پہلے مرحلے میں بڑے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے،اے ڈی جی ریسور س سے ریڈ کیٹیگری کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے،چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود لائسنس فیس جمع نہ کروانے والے ریڈ کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اے ڈی جی ریسور س اینڈ لائسنسنگ سے ریڈ کیٹیگری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔پہلے مرحلے میں بڑے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ 6ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فیس ادا نہ کرنے والوں کی مکمل فہرست جلد تیار کی جائے۔ 11ہزارسے زائد لائسنس فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں پروڈکشن بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تمام رپورٹس جلد مکمل کر کے 18فروری تک کاروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرل ریسورس اینڈ لائسنسنگ کو سپیشل ٹیمیں تیا ر کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور