پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے 

پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے 
پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ دو افسران کی رخصت بھی منظور کرلی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق شاہ زیب حسنین کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد اور عاصم حیات لودھی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس بہاولنگر کا اضافی چارج سونپ دیاگیا ہے ۔ڈی ایم ڈی افسر نرگس شازیہ چوہدری کو پنجاب سے ریلیو کر کے صوبہ خیبر پختونخواہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا  ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن شاہد لالی کی 90روزہ اورایم ڈی پیپرا شاہد حسین کی 12روزہ جنوبی افریقہ جانے کی خصت منظور کرلی گئی ۔ علاوہ ازیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد سید نیئر عباس رضوی کو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینا ت کردیاگیا ۔سید نیئر عباس رضوی ایڈیشنل اٹارنی جنر ل آف پاکستان بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور