پاکستان کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل حکومت ہے:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

پاکستان کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل حکومت ...
پاکستان کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل حکومت ہے:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل حکومت ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مجبوری بتایا جا رہا ہے،معیشت ان سے سنبھل نہیں رہی اور الزام سیاست دانوں پر لگاتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہان کا کہنا تھا کہ گیس کمپنیوں کو بند کرنے کے خطرہ سے قوم کو ڈرایا اور ذہنی اذیت دی جا رہی ہے،تحریک انصاف ذہنی طور پر ابھی کنٹینر پر ہی کھڑی ہو کر را گ الا پ رہی ہے،وزیراعظم کنٹینر سے اتر کر حقیقت کا سامنا کریں اور عوام کے مسائل حل کریں ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے وزیر اعظم بنی گالا سے دفتر کے سفر کو سادگی کہتے ہیں لیکن سادگی اور خودداری کا بنیادی فرق تحریک انصاف کو سمجھ نہیں آتا،مہمان نوازی اور اپنا حقِ خودارادیت گروی رکھنے کا بنیادی نکتہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ وفاق کی جانب سے محرومی کی خاموش آواز بنتا جا رہا ہے،تحریک انصاف ملک کو تباہی کے دہانے پر لا چکی ہے،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،وزیراعظم کی باتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے لیکن ہما ر ے حکمرا نو ں کو اس کی پرواہ نہیں ہے،ملک میں مہنگا ئی کے بم سے لو گو ں کا جینا ناممکن کر دیا ہے ،افرطِ زر کے بے قابو  جن سے معا شی صو ر تحا ل ابتر سے ابتر  اور بے رو زگا ر ی میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے لیکن تحریک انصا ف کی حکومت نے سب اچھا ہے کی رٹ لگا رکھی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو پیپلز پا ر ٹی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے جہا ں گیس اور بجلی کی مصنو عی قلت اور اشیا خو ر دنو ش کی قیمیتو ں میں اضا فے کے سبب عوام کو د ہرے عذ اب میں مبتلا کر دیا گیا ہے، پیپلز پا ر ٹی کی حکومت عوام کے حقوق کے لئے اپنی آوا ز بلند کر تی رہے گی اور عوام کے حق کے حصو ل کیلئے اپنی جدو جہد جا ر ی رکھے گی تا کہ عوام کی تکا لیف کم ہو سکیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی