نیب اِن ایکشن ،قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والا سرکاری ملازم گرفتار

نیب اِن ایکشن ،قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والا سرکاری ملازم ...
نیب اِن ایکشن ،قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والا سرکاری ملازم گرفتار

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کروڑوں روپے کی بد عنوانی کے الزام میں بلوچستان کے محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر غلام سرور بگٹی کو گرفتار کرلیا۔

نیب کے مطابق غلام سرور بگٹی پر 4 کروڑ 46 لاکھ روپے بد عنوانی کا الزام ہے۔ملک میں بد عنوانی کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے حکام نے بتایا کہ ملزم نے 2017 میں قومی خزانے کو 4 کروڑ 46 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔خیال رہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد عابد جاوید نے وارنٹ جاری کیے تھے جنہیں حراست میں لینے کے بعد نیب کے ریجنل دفتر میں منتقل کردیا گیا۔نیب حکام کے مطابق ملزم کو جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گیا، جہاں عدالت سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔دوسری طرف محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کے ترجمان کا کہناہےنیب کےہاتھوں گرفتار ہونے والا سابق ایکس ای این غلام سروربگٹی پہلےہی سےمعطل ہے،اُنہیں    کرپشن کے حوالے سے محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں معطل کیا جا چکا ہے۔محکمہ پی ایچ ای ترجمان کا کہنا تھا کہغلام سرور بگٹی کے خلاف محکمانہ کاروائی کے علاوہ اینٹی کرپشن بھی تحقیقات کر رہی ہے

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ