”بجا ئے اس کے کہ سکولوں کو تھریٹ ۔۔۔“، حسن نثارنے ڈاکٹرمراد راس کی توجہ اصل مسئلے کی جانب مبذول کروادی

”بجا ئے اس کے کہ سکولوں کو تھریٹ ۔۔۔“، حسن نثارنے ڈاکٹرمراد راس کی توجہ اصل ...
”بجا ئے اس کے کہ سکولوں کو تھریٹ ۔۔۔“، حسن نثارنے ڈاکٹرمراد راس کی توجہ اصل مسئلے کی جانب مبذول کروادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ سوچنا یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل بری طرح نشے کی طرف اس طرح رجوع کیوں کررہی ہے ؟ بجائے اس کے طلبہ میں منشیات کے استعمال پر سکولوں کو تھریٹ کیا جائے ،مراد راس کو چاہئے کہ اصل مسئلے کی طرف رجوع کریں ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ شیخ رشید اور اسد قیصر آخر کار عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔بھارت میں طلباپر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ظالم کا ہر حال میں جیت بھی جائے تو منہ کالا ہی ہوتا ہے ۔

سکولوں میں منشیات کے عادی طلبہ کاپتہ چلانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے ٹیسٹ کے بیان پر انہوں نے کہا کہ سوچنا یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل بری طرح نشے کی طرف اس طرح رجوع کیوں کررہی ہے ؟ جو بھی اس کی وجوہات ہیں ، ان کودور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے سکولوں کو اس معاملے پر تھریٹ کیا جائے ، مراد راس کو چاہئے کہ اصل مسئلے کی طرف رجوع کریں ، نشے میں پناہ کون ڈھونڈتا ہے ، یہ دیوداس ڈھونڈتے ہیں،یہ بیروز گاری ، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کہ بچہ خوفزدہ ہو کرنشے کی طرف راغب ہوجاتاہے ۔

مزید : قومی