بی جے پی کے رکن اسمبلی کو دوسری بیوی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے پہلی بیوی نے پکڑ لیا، ایسی درگت بنائی کہ ویڈیو نے دھوم مچادی

بی جے پی کے رکن اسمبلی کو دوسری بیوی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے پہلی بیوی نے ...
بی جے پی کے رکن اسمبلی کو دوسری بیوی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے پہلی بیوی نے پکڑ لیا، ایسی درگت بنائی کہ ویڈیو نے دھوم مچادی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں حکمران جماعت بی جے پی کا رکن اسمبلی اس وقت اپنی پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹ گیا جب وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ سالگرہ منا رہا تھا۔ رکن اسمبلی اور اس کی دوسری بیوی کو پہلی بیوی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بیچ سڑک پر ایسا دھویا کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع یوتمال کے ایم ایل اے راجو توڈشام اور ان کی دوسری اہلیہ پریاشندے اس وقت پکڑے گئے جب رکن اسمبلی کی 42 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔ایم ایل اے کی پہلی بیوی ارچنا ایک سکول ٹیچر ہیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو بیچ سڑک پر پیٹ ڈالا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

بی جے پی کے مقامی رہنما کشور تیواری نے کہا ہے کہ ایم ایل اے کا اس طرح دوسری بیوی کے ساتھ کھلے عام گھومنا قابل مذمت ہے۔انہیں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے جس سے ان کی 8 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ اگر وہ 48 گھنٹے میں ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ان کی شکایت وزیر اعظم نریندر مودی سے کی جائے گی۔

۔۔۔ ایم ایل اے راجو توڈ شام اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہیں ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی